
انٹرٹینمنٹ
رادھیکا آپٹے کے ہاں بیٹی کی پیدائش
بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے اور ان کے شوہر بینیڈکٹ ٹیلر والدین بن گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رادھیکا آپٹے نے جمعہ کو بیٹی کو جنم دیا۔ رادھیکا آپٹے اور برطانوی موسیقار بینیڈکٹ ٹیلر کی شادی 2012 میں لندن اور ممبئی دونوں میں ہوئی تھی۔ رادھیکا آپٹے اور بینیڈکٹ ٹیلر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے کے باوجود میڈیا سے دور رہتے ہیں۔