101

پی ٹی آئی نے طے کر لیا، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سب سڑکوں پر ہوں گے

لاہور(نیوز ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پارٹی نے طے کر لیا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سب سڑکوں پر ہوں گے، عمران خان جلد پاکستان کے وزیراعظم نظر آرہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 25 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں،تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف چالان پیش کیا جائے گا۔وزیرداخلہ پنجاب نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان جب لانگ مارچ کی کال دیں گے تو نکلیں گے،عمران خان جلد پاکستان کے وزیراعظم نظر آ رہے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ گوجرانولہ میں واقعہ پیش آیا ہے کہ ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا اور تشدد کیا گیا، سی سی پی او گوجرانولہ جواب دیں گے کہ کیوں گرفتار کیا گیا؟کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے بات ہو چکی ہے کہ اگر ایسا ہوا تو سی سی پی او اور ایس ایچ او کو ریموو کیا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ یہ کوئی قانون نہیں ہے کہ جس کو جہاں سے مرضی چاہے اٹھا لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں