پاکستانتازہ ترین

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے حتمی بیان جمع کروا دیا

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اپنا حتمی بیان جمع کرا دیا۔اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی پیشی کے لیے جیل پہنچ گئیں۔عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 کا حتمی بیان جمع کرایا اور دستخط بھی کر دیئے۔ ملزم نے 342 کے بیان میں ترمیم کی۔بانی پی ٹی آئی نے 342 کے بیان میں دفاع میں گواہ پیش نہ کرنے کا کہا۔ عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل کے لیے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ 6 نومبر کو احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت کے دوران 342 ملزمان کے بیان کے لیے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ سماعت کے موقع پر عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی پیشی کے لیے اڈیالہ جیل آئیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button