حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا ، ون سلیب ختم ہونے سے قیمت ڈبل ہو گئی 173

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا ، ون سلیب ختم ہونے سے قیمت ڈبل ہو گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کیلئے نیا طریقہ متعارف کروا دیا ، بجلی صارفین کیلئے ون سلیب بینیفٹ ختم کر دیا 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ نرخ 7.74روپے سے بڑھ کر 13.48 روپے ہو گیا ہے، 200یونٹ ماہانہ خرچ کرنے پر نرخ 10.06 روپے سے بڑھ کر 18 روپے 58پیسے مقرر کر دیا گیا ہے اسی طرح 300یونٹ بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ ریٹ 21روپے 47پیسے ہو گیا ہے، جبکہ پہلے 300 یونٹ کا ریٹ 14روپے 63پیسے تھا،400یونٹ استعمال کرنے پر فی یونٹ ریٹ 24روپے 63پیسے مقرر، 500یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ قیمت 26 روپے 9پیسے ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 600یونٹ بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ قیمت 27روپے ایک پیسہ مقرر کی گئی ہے، 700یونٹ استعمال پر فی یونٹ ریٹ 27روپے 65پیسے ہو گیا ہے، اسی طرح اگر بلی صارف 700یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرتا ہے تو فی یونٹ نرخ 31 روپے 12پیسے لاگو ہو گا۔حکومتی اقدام سے بجلی صارفین کو تقریبا بجلی کی اب ڈبل قیمت ادا کرنا پڑے گی جیسے کہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر پہلے 100 یونٹ بجلی کی قیمت 774 روپے اور دوسرے سلیب کے 100 یونٹ کی قیمت 1060 روپے تھی اس طرح مجموعی طور پر 200 یونٹ کی بجلی کی قیمت 1834 روپے بنتی ہے لیکن یہ سلیب ختم ہونے کے بعد اور نئی قیمتوں کے مطابق 200 یونٹ بجلی کی قیمت 3716 روپے ہو گئی ہے،جس طرح یونٹ زائد ہوتے جائیں گے اسی طرح بجلی کی قیمت میں اضافہ بھی ڈبل سے زائد ہوتا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں