
اوورسیز
بشار الاسد کی بعث پارٹی نے غیرمعینہ مدت کیلئے کام معطل کر دیا
شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ان کی بعث پارٹی نے اپنا کام غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارٹی بیان میں کہا گیا کہ مرکزی قیادت نے تمام سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی ہیں۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعث پارٹی کے فنڈز اور جائیداد کو وزارت داخلہ کے حوالے کیا جائے گا۔بشارالاسد کو فوراً شام سے نکل جانے کا مشورہ دیا، انہیں بتایا گیا کہ وہ جنگ ہار چکے ہیں۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ بشارالاسد اپنے پرائیویٹ جیٹ میں دمشق سے شام میں روسی ایئر بیس پہنچے، ان کے سفر کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ٹرانسپونڈر بند کر دیا گیا، بشار الاسد خمیمیم ایئر بیس سے روسی فوجی طیارے میں روس روانہ ہوئے، روس کے سفر کے دوران ترکی کی فضائی حدود سے گریز کیا گیا۔