
اوورسیز
بھارت: شوہر کا قرض واپس کرنے کیلئے بیوی نے نومولود بچہ بیچ دیا
بھارتی ریاست کرناٹک میں بیوی نے شوہر کا قرض چکانے کے لیے نومولود بچہ بیچ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے بچے کو ویلفیئر ہوم بھیج دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے بچے کو ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے میں بیچ دیا۔ بچے کے لاپتہ ہونے کے 2 دن بعد شوہر نے 7 دسمبر کو پولیس سے رابطہ کیا۔ شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ 3 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔چند روز قبل بیوی نے کہا کہ ہم اپنے نوزائیدہ بچے کو بے اولاد جوڑے کو بیچ کر قرض اتار سکتے ہیں۔ کہ وہ ایسا نہ سوچے، وہ 5 دسمبر کو گھر واپس آیا اور بچہ وہاں نہیں تھا۔ بیوی کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ بچہ بیمار ہے اس لیے اسے کسی رشتہ دار کے پاس ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا۔