سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے خیالات کا اظہار سعودی عرب کو فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے کے بعد کیا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم خواب نہیں دیکھ رہے، ہم حقیقت کی بات کر رہے ہیں۔ میں سوچ رہا ہوں کہ یہ سچ ہوگا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے محبت، امن اور رواداری کے پیغامات پھیلاتے ہوئے دنیا بھر میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے سعودی عرب کے عزم پر بھی زور دیا۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل کے اجلاس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب 2034 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلم ملک بن گیا ہے۔
