
پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے تقریباً 5 فیصد شرح سود پر 7 ارب ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے قرض میں سروس چارجز کے 50 بیس پوائنٹس شامل ہیں جبکہ یہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابل ادائیگی ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی پہلی قسط مل گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق چینی بینکوں اور دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضے لیے گئے۔واضح رہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی پہلی قسط ستمبر میں موصول ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ قرضہ پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے۔