جنوبی کوریا میں مارشل لاء لگانے کی تحقیقات، پولیس کا صدر کے دفتر پر چھاپہ

جنوبی کوریا میں مارشل لاء لگانے کی تحقیقات، پولیس کا صدر کے دفتر پر چھاپہ

جنوبی کوریا کی پولیس نے صدر یون سک یول کے دفتر پر چھاپہ مار کر ملک میں مارشل لاء کے نفاذ سے متعلق شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ چھاپہ مارا گیا تاہم صدر اس وقت اپنے دفتر میں نہیں تھے۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ مختلف جگہ پر ہے۔ وزارت دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق…سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون نے حراستی مرکز میں خودکشی کی کوشش کی تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون نے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ بغاوت کے الزام میں گرفتار ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے بعد صدر نے چند گھنٹوں کے بعد مارشل لاء واپس لے لیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں