
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو خود اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے خطرہ ہے۔ نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور پرویز خٹک کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے پرویز خٹک اور محمود خان سے رابطہ کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ سیاست کے پورے میدان میں کھیلتے ہیں۔ تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں سے رابطہ فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو مرکز پر حملے کی بجائے اپنی حکومت میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔