برطانوی وزیراعظم سر کیر سٹارمر سعودی عرب پہنچے اور ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ برطانوی وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی استحکام کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دفاعی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور وسیع تر دفاعی صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسٹارمر نے علاقائی اور عالمی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دیں۔
