انسان ہوں یا فرشتے، ہم ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں: عمر ایوب کے بیان نے ن لیگیوں کو آگ بگولہ کردیا

انسان ہوں یا فرشتے، ہم ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں: عمر ایوب کے بیان نے ن لیگیوں کو آگ بگولہ کردیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں چاہے وہ انسان ہوں یا فرشتے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔ ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی بنا دی گئی ہے، مذاکراتی کمیٹی میں حامد رضا، میں اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں، کمیٹی ان کے مطالبات پورے کرنے کی کوشش کرے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا۔کہ پاکستان میں ایک طرح کا مارشل لا ہے، عوام ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میری گاڑی اور اس میں موجود نقدی غائب ہے، آئی جی اسلام آباد کو تھانہ ہری پور میں درخواست دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں