بھارت کو شکست دے کر بنگلادیش انڈر19 ایشین چیمپئن بن گیا

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 59 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ دبئی میں کھیلے گئے اس فائنل میچ میں بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ کلام صدیقی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن اس کے بعد بھی رنز بنتے رہے اور وکٹیں گرتی رہیں۔ محمد شہاب 40، رزان حسین 47 اور فرید حسن 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پوری ٹیم آخری اوور میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ .پاکستان کا انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ جیتنے کا خواب بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹوٹ گیا۔ پہلی وکٹ چار رنز پر گری اور پھر وکٹیں گرتی رہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں