بھارت: 40 سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکی، طلبہ کو گھر بھیچ دیا گیا

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے 40 سے زائد اسکولوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد طلباء کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بم کی دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسکول کی عمارتوں کے اندر متعدد بم نصب کیے گئے تھے۔ای میل میں کہا گیا ہے کہ بم چھوٹے اور اچھی طرح سے چھپے ہوئے ہیں اور انہیں ناکارہ بنانے کے لیے 30,000 ڈالر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف دہلی پولیس آئی پی ایڈریس کی جانچ کر رہی ہے اور ای میل بھیجنے والے کا پتہ لگا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے اہلکار بشمول ڈاگ اسکواڈ، بم ڈٹیکشن ٹیمیں اور مقامی پولیس نے اسکول پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اسکولوں سے ابھی تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں