خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کرپشن پر قابو پانے والے پی ٹی آئی کے بانی کو جیل میں رکھا گیا ہے۔ کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آج کرپشن فری پاکستان بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، ہمیں ملک پر مسلط کرپٹ سیاسی خاندانوں سے نجات کا عہد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ خاندان پاکستان میں حکومت کرتے تھے اور بیرون ملک جائیدادیں بناتے تھے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور حقیقی آزادی تحریک انصاف کے بانی کا وژن ہے۔
Load/Hide Comments