وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج 8 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گی

لاہور:سپریم پنجاب مریم نواز آج 8 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری دورے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وہ چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی چین جائے گا، مریم نواز بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ جائیں گی۔دورے کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، طبی، صنعتی امور پر تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔ مریم نواز دورے کے دوران چین کے اہم رہنماؤں اور اہم سرکاری حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں