زلمی ویمن کرکٹ لیگ میں ہزارہ ریجن نے پشاور تھنڈرز کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل آج کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی، زلمی فاؤنڈیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام زلمی ویمن کرکٹ لیگ حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہو رہی ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں ہزارہ ٹیم نے پشاور تھنڈرز کی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ مقررہ اوورز میں پہلے کھیلنا4 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے جس میں مومنہ کی 46 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی۔ پشاور تھنڈرز کی ٹیم نے 2 جبکہ سنبل اور عنیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور تھنڈرز کی ٹیم ہزارہ کی ٹیم 76۔ رنز کے ہدف کے جواب میں پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 62 رنز بنا سکی جس سے وہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ پہلی زلمی ویمن کرکٹ لیگ کا میگا فائنل آج کھیلا گیا۔ جائیگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور فائنل اور اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
