پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن 10 کا ڈرافٹ بیرون ملک منعقد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے انگلینڈ اور دبئی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز پی ایس ایل کے حوالے سے حالیہ اجلاس میں سامنے آئی۔ پی ایس ایل ڈرافٹ میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر زور دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ میں آئی پی ایل کنٹریکٹس سے محروم رہنے والوں پر زور دیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈرافٹ میں نامور کرکٹرز کو شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پی سی بی پر زور دیا ہے کہ وہ بڑے ناموں کے لیے فرنچائزز کو مالی اعانت فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں