تازہ ترین

سردی خون جمانے کو تیار، ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

لاہور: دسمبر میں سردی نے خون جمانے کی تیاری کر لی، آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پہاڑوں پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، مری، اٹک، چکوال، ہفت آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں برفباری ہوگی، بادل بھی برسیں گے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستانایبٹ آباد، خیبر اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی تاہم چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کے پی کے، گلگت بلتستان سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ آزاد۔ کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے امکانات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button