ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت نے پی سی بی کی شرائط مان لی ہیں، راشد لطیف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں لگتا ہے کہ بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی شرائط مان لی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مکمل کامیابی نہیں کہہ سکتے کیونکہ بھارتی ٹیم پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے نہیں آرہی، اس بار بھارتی میڈیا کی خبریں درست لگ رہی ہیں۔ راشد لطیف نے کہا کہ حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں۔دونوں ملک چیمپئنز ٹرافی کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اجلاس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے جس میں پاکستان نے اپنا اصولی موقف پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں