پی ٹی آئی کا گورنرخیبرپختونخوا کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں نہ جانےکا اعلان

پی ٹی آئی کا گورنرخیبرپختونخوا کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں نہ جانےکا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں قیام امن، مسائل اور حقوق کے لیے اے پی سی بلائی ہے جو کل پشاور میں ہوگی، صوبے کی حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اے پی سی میں نہ جانے کا اعلان کیا ہے اور سیکریٹری اطلاعات ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہےکہ یہ فیصلہ خاموشی سے معصوم اور پرامن شہریوں کے قتل عام کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا، پیپلز پارٹی تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے مذموم حکومتی ایجنڈے کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان اسمبلی سے پابندی کی قرارداد کی منظوری میں کردار ادا کیا، پیپلز پارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور ہراساں کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بے جان نمائشی جلسے کر کے اپنی جمہوریت نوازی کا تاثر دینا چاہتی ہے۔خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کا کوئی مینڈیٹ نہیں اور خیبرپختونخوا کے عوام کی نمائندگی پی ٹی آئی کر رہی ہے۔ ادھر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پہلی بار آل پارٹیز کانفرنس کل ہونے جا رہی ہے اور اب تک 16 سیاسی جماعتوں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ذاتی طور پر رابطہ کیا ہے۔، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اے پی سی کے لیے اسپیکر نے صوبائی اسمبلی سے رابطہ کیا، اے پی سی امن کے قیام، صوبے کے مسائل اور حقوق کے لیے بلائی گئی ہے، اے پی سی میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔ ایک افسوسناک واقعہ ہوا، لیکن اس کی روک تھام کے لیے صوبائی اسمبلی میں کوئی بحث نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں