حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف نے مزید کیا کہا ؟جانیں

حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف نے مزید کیا کہا ؟جانیں

ترجمان خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہم نے تحریک طالبان سے بھی مذاکرات کیے ہیں تاہم فی الحال حکومت سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔ شبلی فراز کے ہمراہ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے ہمارے خلاف جعلی مقدمات درج کیے، میرے خلاف 6 مقدمات درج ہیں، ہم نے احتجاج کیا ہے اور جعلی حکومت کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جانا ہر شہری کا حق ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح بیان دیا ہے کہ احتجاج جاری ہے، دھرنا، جلوس اور احتجاج سب ایک تحریک کا حصہ ہیں اور کہیں بھی احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ . بیرسٹر سیف نے کہا کہ میں ہمیشہ سے مذاکرات کا حامی رہا ہوں اور میں نے طالبان سے مذاکرات کی بات کی ہے۔ ہم نے تحریک طالبان سے بھی مذاکرات کیے ہیں۔عمران خان اجازت دیں تو مذاکرات کریں گے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی لوگ ہمیں انتشار پسند کہہ رہے ہیں، اس گروہ کو جمہوریت کی بات نہیں کرنی چاہیے، یہ وہ لوگ ہیں جو انارکسٹ ہیں۔ ترجمان کے پی کے حکومت کا کہنا تھا کہ امن و امان پورے خطے کا مسئلہ ہے، 1979 سے کے پی میں امن و امان کی صورتحال ہے، ہمارے صوبے کا مسئلہ اس وقت کا ہے جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا تھا۔تحریک انصاف نے امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کی، وفاقی حکومت صرف الزامات لگا رہی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے میں کردار ادا نہیں کر رہی۔ . بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے گرینڈ جرگہ کو متحرک کر دیا گیا ہے، ہم نے جنگ بندی کر دی ہے، وزیر اعلیٰ نے ادویات کی فراہمی کے لیے ہیلی کاپٹر عطیہ کیا ہے، کرم میں کوئی ایمرجنسی نہیں، صرف جھگڑا ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں