پاکستان کو برآمدی شعبے سے بری خبر ہے کہ رواں سال کینو کی برآمد میں بڑی کمی کا خدشہ ہے۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد کا کہنا ہے کہ سموگ اور دھند کے باعث اس سال بھی پیداوار میں 35 فیصد کمی کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کینو کی برآمد 3 لاکھ ٹن سے زائد تھی جب کہ اس سال مشکل سے ڈھائی لاکھ ٹن ہوگی، کینو کی برآمد سے 102.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جائے گا۔اس سال کینو کی برآمد 410 ڈالر فی ٹن ہے جب کہ گزشتہ سال اس کی قیمت 370 ڈالر تھی۔ نئی اقسام متعارف نہ ہونے کی وجہ سے کینو کی شیلف لائف کم ہو گئی ہے۔ وحید احمد نے کہا کہ روس سمیت بڑے خریداروں کے آرڈرز میں 50 فیصد سے زیادہ کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کینو کی 250 پروسیسنگ فیکٹریوں میں سے نصف پہلے ہی بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بند ہو چکی ہیں۔ تین لاکھ افراد کا روزگار 300ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی داؤ پر لگ چکی ہے۔
![کینو کی ایکسپورٹ میں بڑی کمی کا خدشہ](https://ch51.tv/wp-content/uploads/2024/12/orange.jpg)