بالی ووڈ فلم راک اسٹار سے شہرت حاصل کرنے والی نرگس فخری کی بہن عالیہ کو مبینہ طور پر قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی بہن عالیہ کو نیویارک شہر سے گرفتار کیا گیا۔ کوئنز میں اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ عالیہ نے مبینہ طور پر دو منزلہ مکان کو آگ لگا دی۔کہ عالیہ کسی کو قتل کر سکتی ہے، وہ ایک ایسی شخصیت تھی جو سب کا خیال رکھتی تھی، اس نے ہر ایک کی مدد کرنے کی کوشش کی۔جس کے نتیجے میں 35 سالہ ایڈورڈز جیکبز اور اس کی دوست 33 سالہ ایناستاسیا ایڈن دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے مطابق عالیہ فخری نے حسد میں انتہائی اقدام کیا۔ اسے عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔ دریں اثناء بالی ووڈ اداکارہ کی بہن کو کوئینز کریمنل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کی ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے جب کہ ان کی اگلی پیشی 9 دسمبر کو مقرر ہے۔نرگس فخری کی والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا
Load/Hide Comments