اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی معیار کی اینٹی رائٹ فورس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ دھرنے کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ،رانستھنا اللہ اور سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیش رفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئیجس سے بڑی شرمندگی ہوئی، دھرنوں میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، اہلکاروں کو شہید کیا گیا، زخمی ہونے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔اسلام آباد سیف سٹی میں فرانزک لیب کا اضافہ کرکے اسے بین الاقوامی معیار پر لایا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ واقعے سے اسلحہ، کارتوس، خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، تمام شواہد فرانزک کے لیے بھجوائے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا کہ جائے وقوعہ پر موجود فسادیوں کی شناخت کا عمل بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے، شناخت کے بعد تمام فسادیوں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments