لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سست روی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث صارفین کو سوشل میڈیا ایپلی کیشنز استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ طلباء اور فری لانسرز کی بڑی تعداد شدید متاثر ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی سیکٹر کو تقریباً 120 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ چیئرمین پاشا سجاد مصطفی سید کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجوہات سے بھی لاعلم ہے۔شبہ ہے کہ فائر وال کی تنصیب میں کچھ مسائل ہیں۔
Load/Hide Comments