وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے تین ماہ میں ہونے چاہئیں۔ ثناء اللہ نے کہا کہ لوگوں کو کئی سالوں تک مقدمات میں الجھائے رکھنا عدالتی نظام کی ناکامی ہے جو ان کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں غائب نہیں ہوتیں اگر کرنا پڑے۔تو آج پیپلز پارٹی کا نام و نشان تک نہ ہوتا۔ سیاسی جماعتیں غلط کام کرتی ہیں، توان پر بھی مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل بات چیت سے ہی ہے، جب تک سیاسی جماعتیں مل کر نہیں بیٹھیں گی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ان کے اسی طرز عمل کی وجہ سے ہم نے بھی مذاکرات کا سلسلہ بند کر دیا۔ پی ٹی آئی بانی کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتائیں؟ کیا ہم نے کبھی ایک اعتراض بھی اٹھایا ہے؟ سب جانتے ہیں کہ کون کس کے ماتحت ہے، کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں۔
Load/Hide Comments