انٹرٹینمنٹ

امیر ترین باڈی گارڈ، روی سنگھ بمقابلہ شیرا، کون آگے؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور بھارتی فلم انڈسٹری کے بولڈ اداکار سلمان خان وہ بڑے نام ہیں جو دنیا بھر میں اپنے اسٹارڈم کی بدولت کروڑوں مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔ دونوں اسٹارز کو سیکیورٹی خطرات کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے بھارتی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ دونوں اسٹارز کے مداح بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کے لیے پریشان ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں کنگ خان اور سلمان خان کے باڈی گارڈز اتنے ہی مشہور ہیں جتنے کسی بھی ستارے کے۔ اگر ہم شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ کا ذکر کریں تو ان کا نام روی سنگھ ہے۔ سلمان خان کے باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا کے نام سے ہر کوئی واقف ہے۔ بالی ووڈ کے دونوں گھروں کی حفاظت پر مامور باڈی گارڈز اداکاروں کی جان کی حفاظت کے لیے بھاری معاوضہ وصول کرتے ہیں۔روی سنگھ 10 سال سے شاہ رخ خان کے سیکیورٹی گارڈ ہیں جو کنگ خان کو چوبیس گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔ انہیں خان کی ٹیم کا سب سے قابل اعتماد رکن سمجھا جاتا ہے۔ عوامی تقریبات ہوں یا فلم کے سیٹ یا خاندانی اجتماعات، روی کو ہر جگہ شاہ رخ خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، ان کی وفاداری اور لگن کی بدولت کنگ خان کی جانب سے انہیں بہت اچھا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روی سنگھ ہر ماہ کنگ خان سے تقریباً 17 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔جس کی بدولت ان کی سالانہ تنخواہ 2.7 کروڑ سے 3 کروڑ روپے کے درمیان ہے۔ اس طرح شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ کو بالی ووڈ ستاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا باڈی گارڈ کہا جا سکتا ہے۔ روی خاص طور پر اس وقت روشنی میں آئے جب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان قانونی پریشانیوں کی وجہ سے جیل گئے۔ اور روی کنگ خان کے ساتھ ہر جگہ نظر آئے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button