بھارت نے بھی نئے فارمولے پر اعتراض کیا ہے۔بھارت کی جانب سے جواب نہ ملنے کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تاحال تاخیر کا شکار ہے، بھارت نے نئے ’پارٹنر شپ یا فیڈریشن فارمولے‘ پر بھی اعتراض کیا ہے۔نئے فارمولے کا اطلاق چیمپئنز ٹرافی سے ہوگا جو تین سال تک نافذ العمل رہے گا، نئے فارمولے کے تحت بھارت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔آئی سی سی ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا اور پاکستان اگلے تین سال تک تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔ اس فارمولے پر بھارت نے بھی اعتراض کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فیصلہ کن میچ کے لیے بھی پاکستان جانے سے انکار کر دیا ہے۔بھارت کے اعتراض پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی واضح موقف اختیار کیا ہے کہ اس صورت میں ہماری ٹیم کسی بھی ایونٹ کے فائنل کے لیے بھارت نہیں جائے گی اور تین سال کے تمام فائنل بھی دبئی میں ہی ہونے چاہئیں۔
Load/Hide Comments