سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارجی دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارجی دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 8 خوارج مارے گئے۔ بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران خوارج کے مقام پر سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کی۔بکاخیل آپریشن میں 5 خوارج ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔. اس آپریشن کے دوران سپاہی افتخار حسین بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے شگئی میں ایک اور آپریشن کیا جس میں 3 خوارج مارے گئے جب کہ 2 کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔ 26 سالہ شہید کیپٹن محمد زوہیب کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دیے۔ اس کے پسماندگان میں اس کے والدین ہیں۔29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے، سپاہی افتخار حسین شہید نے پاک فوج میں 8 سال ملک کی خدمت کی۔ سپاہی افتخار حسین شہید نے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی غیر ملکی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں