، انھیں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔راولپنڈی: عدالتی حکم کے بعد سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی۔ اڈیالہ جیل حکام نے رابکر تک پہنچنے کے بعد مطیع اللہ جان کو رہا کردیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منشیات کیس میں آج ان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر ان کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے کہا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم کی کاپی دیں، رابکر کہاں ہے؟ درخواست ضمانت کو نوٹ کرتے ہوئے ریکارڈ پر آرڈر کریں۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے صحافی کے دو روزہ ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔
