چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کی مدت میں 1 ہفتے کی توسیع کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدت ملازمت میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ہے۔ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدت ملازمت 30 نومبر تک تھی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کو یکم دسمبر کو آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنا تھا۔جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔۔آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے اگست میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں