اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری: پی آئی اے دوبارہ یورپی میدان میں

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری: پی آئی اے دوبارہ یورپی میدان میں


پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی یورپ میں واپسی
ی

پاکستان کی ہوابازی کی صنعت کے لیے خوشخبری: یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی اٹھانے کا فصیلہ کر دیا۔یہ
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ پی آئی اے دوبارہ یورپی میدان میں جلد پروازوں کا سلسلہ شروع کر دے گئی تفصیلات کے مطابق

یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان کی ہوابازی کی صنعت کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہو
ئ
[caption id="attachment_2353" align="alignnone" width="300"]
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی یورپ میں واپسی ی

ے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ایاسا نے اس حوالے سے وزارتِ ہوابازی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ کو مکتوب کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔

پی آئی اے کی کامیابی پر ایاسا کی مبارکباد
ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن عبداللہ حفیظ کے مطابق [caption id="attachment_2353" align="alignnone" width="300"]پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی یورپ میں واپسی یورپ ایرپورٹ پر لینڈنگ تصویر اور ایاسا
ایاسا نے اپنے خط میں پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے سخت ترین حفاظتی معیارات پر پورا اترنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس موقع پر پی آئی اے انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی ایاسا کے قوانین اور ضوابط پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

چار سال کی انتھک محنت کا نتیجہ

پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ چار سالوں میں مسلسل محنت اور عزم کے ساتھ ایاسا کی پابندی ہٹانے کے لیے کام کیا۔ پی آئی اے کے سی ای او نے اس تاریخی کامیابی پر وزارتِ ہوابازی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے ٹیم، اور ہوابازی کی پوری صنعت کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے بھرپور تعاون کو سراہا ہے۔

قوم کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے

ایاسا کی پابندی کے اٹھنے کے بعد اب پاکستانی عوام یورپی سیکٹرز پر اپنی قومی ایئر لائن کے ذریعے دوبارہ براہ راست سفر کر سکیں گے۔ یہ کامیابی پی آئی اے کی فضائی حفاظتی ضوابط پر عمل پیرا ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ یہ سنگ میل نہ صرف پی آئی اے بلکہ پاکستان کی ہوابازی کی صنعت کے لیے ایک تاریخی موقع ہے، جو عالمی معیار پر پورا اترنے کا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں