بشنوئی گینگ نے گلوکار بادشاہ کے کلب کو نشانہ بنانے کی وجہ بتا دی

لارنس بشنوئی گینگ نے بھارتی ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں مشہور بھارتی گلوکار بادشاہ کے کلب کے باہر ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے لکھا، “ہم کلب کے مالکان کو ‘گریچوٹی رقم’ لینے کے لیے فون کر رہے تھے لیکن انہوں نے کالز کو نظر انداز کر دیا”۔گولڈی برار نے پوسٹ میں دھماکے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ دھماکے کلب کے مالکان کو وارننگ دینے کے لیے کیے گئے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چند روز قبل رات گئے بادشاہ کے چندی گڑھ میں مشہور کلب کے باہر… 3 بجے کے بعد 15 منٹ کے وقفے سے 2 دھماکے ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں