پشاور: بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا اس کا احتساب عمران خان سے ہوگا۔ ایک بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور اس میں وہ شریک نہیں تھیں، بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا لیکن ڈی چوک میں پارٹی قیادت موجود نہیں تھی۔بشریٰ بی بی سیاسی کمیٹی میں آئیں لیکن انہیں مدعو نہیں کیا گیا، بشریٰ بی بی ناراض نہیں بلکہ مایوسی کی حالت میں تھیں اور جب بشریٰ بی بی نے سوال کیا کہ آپ لوگ ڈی چوک کیوں نہیں پہنچے تو بیرسٹر سیف نے جھوٹ بولا کہ بانی سنگجانی مان گئے ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو حکومت کی جانب سے سنگجانی میں دھرنے کی پیشکش سے آگاہ کیا تاہم وہ سنگجانی میں دھرنے پر راضی نہیں ہوئے۔
Load/Hide Comments