فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ ہم لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے سینئر عہدیدار نے لبنان میں جنگ بندی کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بھی جنگ… بند کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک مصر، قطر اور ترکی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے سنجیدہ معاہدہ کرنے کو تیار ہے لیکن اسرائیل کا رویہ جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ کی وجہ ہے۔ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار 249 فلسطینی شہید اور 14 ہزار 746 افراد زخمی ہو چکے ہیں، شہداء اور زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔لبنان اور اسرائیل میں جنگ بندی کے بعد سیکڑوں لوگ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments