اسلام آباد احتجاج میں پی ٹی آئی کے کتنے کارکن مارے گئے؟ مختلف دعوے سامنے آئے

اسلام آباد احتجاج میں پی ٹی آئی کے کتنے کارکن مارے گئے؟ مختلف دعوے سامنے آئے

اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے مختلف دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔ خود پی ٹی آئی کے اندر بھی تعداد پر واضح اختلاف ہے۔ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے سب سے زیادہ اموات کا دعویٰ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران 278 کارکن مارے گئے۔ پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 20 کارکن مارے گئے۔برطانوی اخبار گارجین نے بدھ کی شب پی ٹی آئی کی ہلاکتوں پر ایک رپورٹ شائع کی، جس میں کہا گیا کہ کل 17 افراد ہلاک ہوئے۔ اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہسپتال کا ریکارڈ حکومت نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامی یوٹیوبر نے 105 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا۔ اسلام آباد میں کچھ صحافیوں نے 8 ہلاکتوں کی اطلاع دی۔ جس میں چار سیکورٹی اہلکار ملوث بتائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں