یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جائیں اور وہ یہاں نہ آئیں، محسن نقوی

یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جائیں اور وہ یہاں نہ آئیں، محسن نقوی

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جائیں اور وہ یہاں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اپنا واضح موقف آئی سی سی کو دے چکے ہیں، اب بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہو گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم بھارت میں کرکٹ کھیلیں اور وہ یہاں ہوں۔ مت آؤایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، ہمیں امید ہے کہ اس موقع پر قوم کو مایوسی نہیں ہوگی۔ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا وقت آنے والا ہے۔ چیمپئن ٹرافی کے لیے پاکستان کی بہترین ٹیم کو میدان میں لایا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم سے متعلق ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور بین الاقوامی معیار کا بن چکا ہے۔انشاء اللہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں راولپنڈی سٹیڈیم کے ڈھانچے کی رپورٹ دیر سے ملی، ورنہ ہم نیا سٹیڈیم بنا چکے ہوتے، 20 دسمبر تک سٹیڈیم کی تعمیر مکمل کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں