تحریک انصاف کا احتجاج ختم ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان اور احکامات جاری کر دیئے۔ مریم نواز نے غداری اور انتشار پھیلانے والوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب بھر میں سڑکیں کھولنے کا حکم دیا۔ مریم نواز نے کھانے پینے کی اشیاء کی سپلائی برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔عوام کو ہونے والی تکالیف اور پریشانیوں پر انہیں بے حد افسوس ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ رات اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
