جنوبی کوریا: سیؤل میں ریکارڈ برفباری، 2 افراد ہلاک، 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا: سیؤل میں ریکارڈ برفباری، 2 افراد ہلاک، 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ریکارڈ برف باری کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، 200 سے زائد پروازیں اور 70 فیری سروس بھی معطل کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جب کہ عمارتوں اور تعمیراتی مقامات سے ملبہ گرنے سے متعدد راہگیر زخمی ہوگئے۔برطانیہ میں بارش، طوفانی ہواؤں کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر طیارہ ڈگمگا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید برف باری کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہےجنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک 18 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں