اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیر داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے وفد کی 24 نومبر سے 27 نومبر تک کی مصروفیات سے آگاہ کیا جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔ پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا حکم دے دیا۔ مسئلے پر بات ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments