پشاور اسلام آباد، لاہور اسلام آباد موٹرویز بند کردی گئیں

پشاور اسلام آباد، لاہور اسلام آباد موٹرویز بند کردی گئیں

پشاور اسلام آباد اور لاہور اسلام آباد موٹر ویز سمیت ملک کی 5 موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر ویز کو مرمت کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔ اسے مرمت کے لیے بند کیا جا رہا ہے جبکہ M3 لاہور تا عبدالحکیم آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند رہے گا۔ ترجمان کے مطابق M4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند رہے گا۔اور سیالکوٹ سے لاہور تک M11 بھی آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند رہے گا۔ لاہور انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر رنگ روڈ لاہور کو 2 روز کے لیے بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اڈوں اور موٹر ویز کی بندش کے معاملے پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار افراد اسلام آباد آتے اور جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں