پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر وضاحت جاری کردی۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے متعلق بیانات سیاق و سباق سے ہٹ کر دیے جا رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے یہ بالکل نہیں کہا کہ جنرل باجوہ کو سعودی عرب یا محمد بن سلمان نے شریعت کی بات کرنے کے لیے بلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب یا محمد بن سلمان پر کوئی الزام نہیں لگایا۔محمد بن سلمان اور تحریک انصاف کے بانی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، حکومت ان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا ہے۔ جعلی حکومت احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے
