وریندر سہواگ کا بیٹا بھی باپ کے نقش قدم پر، آریاویر سہواگ کی شاندار ڈبل سنچری

وریندر سہواگ کا بیٹا بھی باپ کے نقش قدم پر، آریاویر سہواگ کی شاندار ڈبل سنچری

بھارت کے لیجنڈ اوپنر وریندر سہواگ کے بیٹے آریاویر سہواگ نے بھی کرکٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا۔جونیئر سہواگ نے مقامی ٹورنامنٹ میں ڈبل سنچری بنائی۔ کل، آریہ ویر سہواگ نے کوچ بہار ٹرافی میچ کے پہلے دن میگھالیہ ٹیم کے خلاف دہلی کے لیے ڈبل سنچری بنائی۔17 سالہ آریاویر سہواگ 200 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ان کی ٹیم بھی مخالف ٹیم کو 208 رنز سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔واضح رہے کہ کوچ بہار ٹرافی ایک چار روزہ ٹورنامنٹ ہے جو بی سی سی آئی کی جانب سے انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ آریویر سہواگ نے 34 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 200 رنز بنائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں