79

لیموں یا کچھ اور ، تربوز جتنابڑا چار پونڈوزنی لیموں

لندن(نیوز ڈیسک)بیکری کی مالکن ایک خاتون جب پھل خریدنے بازار گئیں تو ایک ٹھیلے پر ان کی

نظر غیرمعمولی بڑے لیموں پر پڑی جو غیرمعمولی طور پر بہت بڑا تھا۔38 سالہ ٹیمی وارن برطانوی شہر چپن ہام میں رہتی ہیں۔ انہوں جو لیموں دریافت کیا ہے وہ ان کے بچےکےپورے سر سے بھی بڑا ہے۔ اس کی مجموعی لمبائی 9 انچ اور وزن چار پونڈ سے بھی زیادہ ہے۔ چند روز قبل ہی انہوں نے یہ لیموں خریدا ہے۔ٹیمی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ قریبی موجود لیکم فارم گئی تھیں جہاں ایک اسٹال پر ان کی نظر بہت بڑے لیموں پر پڑی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔ یہ لیموں اصل پھل سے 17 گنا بڑا ہے۔ انہوں نے اس سے لیمن کیک بنانے کا ارادہ کیا اور اسے جھٹ خرید لیا۔ٹیمی نے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر اس سے بڑا لیموں نہیں دیکھا ہے۔ ’میرا خیال تھا کہ اس سے بہت اچھا کیک بن سکتا ہے اور یہ میرے بیٹے کے سر سے بھی بڑا ہے،‘ ٹیمی نے اخباری نمائیندوں کو بتایا۔بعد میں معلوم ہوا کہ یہ لیموں جس درخت سے توڑا گیا ہے 1989 میں اسی شجر سے دنیا کا سب سے بڑا لیموں توڑا گیا تھا۔ 31 انچ گھیر والے اس لیموں کا وزن 10 پونڈ تھا جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی تھی۔ٹیمی نے دیگر ماہرین سے بھی اس لیموں کا ذکر کیا اور لوگوں نے اس کی خوشبو کو بہت دلفریب قرار دیا ہے۔

لیموں استعمال ہوچکا ہے لیکن اس کے بیج جمع کرلیے گے ہیں۔ ٹیمی ان بیجوں سے ایک نیا درخت اگانا چاہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں