163

”ڈیئر وزیراعظم عمران خان، میں انگلینڈ سے آیا ہوں اور یہاں کام کرنے کو تیار ہوں“ وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی مداح نے خواہش کا اظہار کردیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ان کے

حکومت میں آنے کے بعد پاکستان اس قدر ترقی کرے گا اور یہاں ملازمتوں کے اس قدر مواقع ہوں گے کہ بیرون ممالک سے لوگ یہاں روزگار کے لیے آیا کریں گے۔ عمران خان کے اس بیان کے پس منظر میں اب ان کے ایک برطانوی مداح نے پاکستان میں کام کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ میں جہاں مداح اپنی پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کے متعلق جملے پلے کارڈز پر لکھ کر سٹیڈیم میں لہراتے ہیں، عمران خان کے اس مداح نے اپنے پلے کارڈ پر اپنی یہ پیشکش لکھ رکھی تھی۔ اس نے پلے کارڈ پر لکھ رکھا تھا کہ ”ڈیئر وزیراعظم عمران خان، میں انگلینڈ سے آیا ہوں اور یہاں کام کرنے کو تیار ہوں۔“اس عبارت کے ساتھ ہیش ٹیگ کی صورت میں اس برطانوی شہری نے لکھ رکھا تھا کہ ”باہر سے نوکری لینے آیا ہوں۔“رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2018ءکے عام انتخابات سے قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران مذکورہ وعدہ کیا تھا۔ لگ بھگ چار سال حکومت کرنے کے بعد بھی عمران خان یہ وعدہ تو پورا نہیں کر سکے، تاہم ان کا مداح باہر سے نوکری کرنے یہاں آ گیا

ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں