62

23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان پریڈ کے دن اسلام آ باد میں ٹریفک کے پلان شیئر کر دیے گئے ہیں ، بند راستوں کے متبادل کون کون سے راستے کھلے رہیں گے ، جانئے تمام تفصیلات اس لنک میں

اسلام آ باد (چینل 51نیوز)آئی ٹی پی ٹریفک الرٹ !23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان پریڈ کے لیے ٹریفک

پلان رات 12 بجے سے دن 2 بجے تک ٹریفک کو دونوں اطراف کے لیے درج ذیل پوائنٹس سے مختلف راستوں پر موڑ دیا جائے گا۔ 1:راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک مری روڈ پر۔متبادل راستہ:اسلام آباد ایکسپریس وے تک رسائی کے لیے لہتراڑ روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 2:آئی جے پی روڈ پر 9th ایونیو سگنل سے فیض آباد تک۔متبادل راستہ:سری نگر ہائی وے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 3:اسلام آباد ایکسپریس وے پر زیرو پوائنٹ سے کھنہ پل تک۔متبادل راستہ:لہتراڑ روڈ یا پشاور روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 4:مری روڈ سے فیض آباد تک فیض الاسلام سٹاپ پر۔متبادل راستہ:اسٹیڈیم روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ہیوی ٹریفک :ہیوی ٹریفک کو رات 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں

ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں