223

چترال کے دور آفتادہ وادی پستی سے تعلق رکھنے والے ایک پیش امام برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق

چترال(گل حماد فاروقی سے) چترال کے نہایت پسماندہ ترین اور دور آفتادہ علاقہ پستی میں پیر کے روز

دس بجے کے قریب ایک خطرناک برفانی تودہ مقامی آبادی پر آگرا جس کے نتیجے میں پستی سے تعلق رکھنے والے مسجد کا ایک پیش امام اس برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق قاری محمد حسین جو صبح دس بجے کے قریب پہاڑی کے دامن میں اپنے بھیڑ بکریاں چرارہے تھے جس پر اچانک قریبی پہاڑ سے بہت بڑا تودہ گر گیا اور وہ اس کے نیچے دب گیا۔ مقامی لوگوں کو جب اطلاع ملی تو سب نے بیلچے اور کودال اٹھاکر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور مسلسل کئی گھنٹے محنت کرنے کے بعد بالاحر وہ قاری محمد حسین کی لاش کو ملبے سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ نہایت بڑا برفانی تودہ پہاڑ سے پھٹ کر نیچے آبادی کی طرف سرکنے لگا ہے جبکہ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بلند آوازیں نکال کر لوگوں کو خبردار کررہے ہیں کہ وہ آبادی سے نکل کر محفوظ مقامات میں منتقل ہوجائے تاکہ گلیشیر کی ضد میں نہ آئے۔ واضح رہے کہ چترال میں اکثر اس موسم میں برفانی تودے گرتے رہتے ہیں، جس سے کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں مگر ان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجنٹ اتھارٹی کے پاس کوئی حاطر خواہ سامان یا مشنیری نہیں ہیں جس کی مدد سے لوگوں کو بروقت ملبے سے نکال کر ان کو موت کے منہ سے بچایا جاسکے۔ سال 2007 میں بھی یکم اپریل کو تورکہو کے علاقے واشیچ میں ایک جان لیوا برفانی تودہ

گرا تھا جس میں چالیس کے لگ بھگ لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں