134

72 گھنٹے سے زائد مسلسل بیٹنگ کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت میں نوجوان کرکٹر سدھارتھ موہتے نے 72 گھنٹے اور 5 منٹ مسلسل بیٹنگ کرکے ایک نیا عالمی

ریکارڈ بنالیا۔نوجوان سدھارتھ موہتے میراتھن نیٹ سیشن کے دوران 72 گھنٹے اور پانچ منٹ تک کریز پر رہے اور اب اس کارنامے کو تسلیم کرنے کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے باضابطہ جواب کا انتظار کررہے ہیں۔19 سالہ موہتے نے ہم وطن ویراگ مانے کے 50 گھنٹے کے ریکارڈ کو توڑا ہے جو انہوں نے 2015 میں بنایا گیا تھا۔نوجوان کرکٹر سدھارتھ موہتے نے اپنے میڈیا پیغام میں کہا کہ “میں بہت خوش ہوں کہ میں نے جو کوشش کی تھی اسے مکمل کر لیا، یہ ایک طریقہ تھا جو میں لوگوں کو دکھانا چاہتا تھا کہ مجھ میں کچھ اضافی صلاحیتیں ہیں”۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے میں نے کرکٹ کے دو اچھے سال ضائع کیے جو کہ ایک بہت بڑا نقصان تھا۔ میں نے کچھ مختلف کرنے کا سوچا تھا جس کے لیے میں نے کئی اکیڈمیوں اور کوچز سے رابطہ کیا۔موہتے کو ان کی اس کوشش میں ان کے سرپرست جوالا سنگھ نے سپورٹ کیا، جو نوجوان اوپنر یاشاسوی جیسوال کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔اس دوران سدھارتھ موہتے ایک گھنٹے میں پانچ

منٹ کا وقفہ لے سکتا تھا جبکہ ریکارڈنگ اور مطلوبہ کاغذات اب گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں بھیجے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں