142

یا اللہ بچا لے، دوست کے ساتھ جھولے میں بیٹھا لڑکا جب اونچائی سے نیچے گرنے لگا تو ڈر کے مارے زور زور سے اللہ سے دعائیں مانگنے لگا، ویڈیو وائرل

وہ کہتے ہیں نا کہ سوشل میڈیا کی دنیا ہے اور اس پر کچھ بھی وائرل ہو جاتا ہے۔ اب ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آ رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ 2 دوست رولر کوسٹر رائڈ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔جس میں سے ایک دوست اس

خطرناک رائڈ (جھولے) سے بہت ڈرتا ہے اور دوسرے دوست جس کا نام قیوم ہے اسے کہتا ہے تجھے اللہ کا واسطہ نیچے اتر جاتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ آر کے مارے کہتا ہے قیوم بھائی بہت اوپر جا رہے ہیں ہم، مزاق نہیں کرو ، مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے لیکن اب اصل کھیل شروع ہوتا ہے جب رولر کوسٹر انتہائی اونچائی پر جا کر تیزی سے نیچے کی جانب آتی ہے۔تو لڑکا کہتا ہے یا اللہ خیر یا اللہ خیر، ہمیں بچا لے اے میرے مالک بہت اونچائی پر آ گئے اب تو مر جائیں گے، ساتھ ہی ساتھ یہ لڑکا اپنی آنکھیں بند کر لیتا۔اور رولر کوسٹر کی سیٹ سے نیچے کی جانب پھسلتا رہتا ہے تاکہ اس نظر ہی کچھ نہ آئے۔ اردگرد کے ماحول سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کے سب سے بڑے شہر

کراچی میں موجود تفریحی مقام کلفٹن کی ہے۔تاہم اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر کئی لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور 4 ہزار سے زائد لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں